صبر ایک ایسا وصف انسانی ہے جو اللہ کی مدد کے بغیر حاصل نہیں ہوتا، کربلا میں بہت سی وجوہات تھیی جن کی وجہ سے صبر ترک کیا جاسکتا تھا سب سے بڑھ کر بچوں اور عورتوں کا ساتھ بہانہ بنایا جاسکتا تھا کہ امام حسین کہتے کہ میں اور میرے ساتھی تو پیاس برداشت کر لیتے مگر عورتیں اور بچے پیاس برداشت نہیں کر سکتے اس لیے یزید سے صلح کرنی پڑی مگر آپ اور آپ کے جانثاروں کو اللہ کی مدد حاصل تھی اور سب نے نہ صرف صبر کیا بلکہ ظلم کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے جس کے ساتھ اللہ ہوتا ہے وہ مر کر بھی نہیں مرتا حسین رضی اللہ تعالی عنہ مر کر بھی زندہ ہیں اور یزید مار کر بھی مر گیا۔
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد


