جمعرات، 9 دسمبر، 2021

آدمی اور انسان

 انسان بنی آدم ہونے کی وجہ سے آدمی کہا جاتا ہے انسان دیگر مخلوقات نباتات، جمادات اور حیوانات کی طرح ایک مخلوق ہے انواع و اقسام کی مخلوقات میں نوع بشر ہے یعنی ایک متعین خد و خال رکھنے والی مخلوق۔

انسان کو انبیاء کے ذریعے تعلیم دی گئی اس سے بھی افضل بات یہ ہے کہ سارے انسان سارے بشر آدمی ہیں یعنی آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں آل نبی جو دیگر مخلوقات میں عقلی برتری رکھتی ہے اس کے استعمال کی آزادی بھی ملی ہوئی ہے سارا فتور اس کے استعمال کا ہے۔ عقل کے چکر میں اللّٰہ کی تعلیم میں بھی تاویلیں تراشتا رہتا ہے۔ انسان اگر آدمی ہو کر رہے تو دنیا میں ایسا ہو رہے جیسا کہ اللّٰہ چاہتا ہے اور اللّٰہ چاہتا ہے کہ سارے انسان آدمی بن کر رہیں آدم کی اولاد اور آدم کی تخلیق کے وقت ابلیس کی نافرمانی پر اسے مردود قرار دیا تھا جس سے آدم سے اللّٰہ کی محبت کا اندازہ ہوتا ہے مگر انسان مقام آدمیت بھلا بیٹھا۔



لاک ڈاؤن


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ💐
آج کی بات ہر جانب راشن کی باتیں ہو رہی ہیں وفاقی حکومت سے لیکر علاقائی ایسوسی ایشن اور انفرادی حیثیت میں مخیر حضرات راشن تقسیم کرنے میں مصروف ہیں کرونا وائرس کی وبا سے پہلے سے دستر خوان اور سوشل فلاحی پلیٹ فارمز جو بھوکوں کو کھانا کھلاتے تھے یہ بھی کھانا اور راشن مہیا کر رہے ہیں الغرض کرونا وائرس کی وبا کے دوران راشن کی تقسیم ہو رہی ہے۔ پاکستان میں ضرورت مند نادار بہت بڑی تعداد میں ہیں جن کی مدد کا کام پورے سال ہی جاری رہتا ہے کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ کرونا وائرس کی وبا سے قبل جو دھاڑی دار مزدور یا کم تنخواہ دار ملازمین کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے تھے اپنی غیرت و حمیت کے زور پر قلیل دھاڑی یا تنخواہ میں گذارہ کرتے تھے یہ بہت مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے میں شرم محسوس کر رہے ہیں۔
لہذٰا جن مخیر حضرات کے پاس ایسے دھاڑی دار یا کم تنخواہ والے ملازمین کام کرتے ہیں تو ان کی تنخواہ ادا کرتے رہیں آپ کے صاحب حیثیت ہونے میں ان کی محنت کا عمل دخل رہا ہے ان کو زندہ اور خوددار رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد جب معمولات زندگی شروع ہوں تو یہ آپ کو دستیاب ہوں اور اپنی خدمات پہلے کی طرح پیش کریں یہ تبھی ممکن جب آپ اس مشکل گھڑی میں ان کی تنخواہ وقت پر ادا کریں گے۔
شکریہ،
خیراندیش 🙏