مراکش اور اسپین کا صدیوں پرانا بیر ہے. جیسے پاکستان بھارت کا، شاید اس سے بھی زیادہ۔ مراکش اور اسپین کے درمیان میچ پینلٹی شوٹ آؤٹ مرحلے تک پہنچا اور مراکش نے پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو یہ فٹ بال میچ شائقین کے لیے ایک دلچسپ مرحلہ ثابت ہوا۔ مراکش نے اسپین سے میچ جیتا تو تمام کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز ہوئے. کوچ ولید بھاگ کر اپنی ماں کے پاس پہنچا اور اس کے ماتھے پر بوسہ دیا. قطر ورلڈ کپ سے قبل دنیا نے ایسے مناظر نہیں دیکھے ہوں گے جیسے قطر میں دیکھنے میں آئے۔ کواٹر فائنل میں مراکش پرتگال کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ لگتا ہے تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہونے والا ہے.
فٹبال ورلڈ چیمپیئن مسلمان افریقی ملک مراکش بننے جا رہا ہے مراکش ایسے ہی جفا کش لوگوں کا ملک ہے چودھویں صدی کے اوائل میں ایک اکیس سالہ نوجوان ابو عبداللہ محمد مراکش کے شہر طنجہ سے دنیا دیکھنے نکلتے ہیں وہ حج کرنے کے ارادے سے اپنے گھر سے نکلے تھے۔ جب انہوں نے دنیا کو دیکھا تو پھر حج کرنے کے بعد واپس گھر جانے کے بجائے انہوں نے دنیا کا سفر کرنے کا ارادہ کرلیا اور پھر ساری زندگی سیر و سیاحت ہی میں گزار دی۔ انہوں نے جن ملکوں کا سفر کیا ان میں (آج کے ناموں کے اعتبار سے) مصر، شام، اردن، لبنان، اسرائیل، فلسطین، عراق، یمن، امارات کے ملک، سعودی عرب، ایران، ترکی، آذر بائیجان، جارجیا، روس، تاجکستان، ترکمانستان، آرمینیا، کرغستان، افغانستان، پاکستان، ہندوستان، مالدیپ، سری لنکا، تھائی لینڈ، برما، کمبوڈیا، ملائشیا، انڈونیشیا، چین، شمالی افریقہ کے ممالک، سوڈان، لیبیا، تیونس ،مراکش (جو کہ ان کا وطن تھا) نائیجیریا ، مالی ، اسپین، اور دوسرے ممالک شامل ہیں یہ سیاح و مورخ، ابن بطوطہ کے نام سے مشہور ہیں اپنے سفر نامے کو کتابی شکل دی۔ اس کتاب کا نام عجائب الاسفارنی غرائب الدیار ہے۔ یہ کتاب مختلف ممالک کے تاریخی و جغرافیائی حالات کا مجموعہ ہے۔ یورپ والوں کو انیسویں صدی میں ابن بطوطہ کے سفرنامہ کا علم ہوا۔ یورپی زبانوں سمیت دنیا کی مختلف زبانوں میں تراجم کیے گئے اردو میں اس سفرنامے کا ترجمہ "سفر نامہ ابنِ بطوطہ" کے نام سے دستیاب ہے۔ پاکستان کے مشہور ادیب و سیاح ابنِ انشاء نے اپنے سفر نامے کو "ابن بطوطہ کے تعاقب میں" نام دیا۔
بات چلی تھی فٹبال ورلڈ کپ میں مراکش کی شاندار کارکردگی سے "پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا" کے مصداق بات پہنچی پاکستان تک، ویسے بھی اس پورے بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کا اہم کردار ہے جس کا ذکر کم کم ہی ہو رہا ہے۔
.jpeg)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں