جمعہ، 25 اپریل، 2014

اسلام کی پانچ درسگاہیں:


آئمہ خمسہ، اسلام کو سمجھنے اور جاننے کے پانچ مکاتب ہیں. امام نعمان بن ثابت(ابو حنیفہ)، امام جعفر، امام مالک، امام شافعی، امام احمد بن حنبل یہ وہ اکابرین اسلام ہیں جنھوں نے شبانہ روز اسلام کو سمجھنے اور سمجھانے میں صرف کیے. انھوں نے فرقے نہیں بناۓ بلکہ اسلام کے اصول جیسے انھوں نے سمجھے عوام الناس تک پہنچاۓ تاکہ لوگ گمراہی سے بچیں اور تفرقے میں نہ پڑھیں ان آئمہ کا ملت اسلام پر احسان عظیم ہے کہ انھوں نے اپنے علم، ریاضت، مجاہدے اور محنت شاقہ سے قرآن، حدیث اور سنت کی تشریح کی جس سے اسلام عام فہم میں سما سکے اور عمل سہل ہو سکے. تفرقہ تو ان کے مقلدین نے پھیلایا اگر تمام مسلمین ان آئمہ میں سے کسی ایک کی پیروی کرتے تو صرف پانچ فرقے ہوتے لیکن مسلم فرقے تو پانچ کیا پچاس سے بھی زیادہ ہیں یہاں نقطے کی بات ہے ان کے مقلدین نے ان کی تشریح کو سمجھنے میں بھی اختلاف کیا اور مزید جتھے بنا لیے تو کیا قرآن حدیث اورسنت کو ایک عام انسان باآسانی سمجھ سکتا ہے جبکہ اس کا ادراک واضح تشریح کو سمجھنے میں تذبذب میں مبتلا ہے. ان پانچ آئمہ میں اختلاف تو ملتا ہے مگر انکار نہیں ملتا جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ آئمہ ایک دوسرے کے علم کا لحاظ بھی رکھتے تھے اور اپنی علمی راۓ بھی رکھتے تھے. صاحب علم کی راۓ براۓ تعمیر ہوتی ہے نہ کہ تخریب.

1 تبصرہ:

  1. میں سنیوں کے آئمہ اربعہ کے علاوہ فقہ جعفریہ کے امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کو پانچواں امام مانتے ہوئے آئمہ خمسہ کہتا ہوں ١) فقہ حنفی کے مورث اعلیٰ نعمان بن ثابت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ، ٢) فقہ مالکی کے امام مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہ، ٣) فقہ شافعی کے امام محمد بن ادریس شافعی رحمۃ اللہ علیہ، ٤) فقہ حنبلی کے امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ اور پانچویں امام ٥) فقہ جعفری کے امام جعفر رحمۃ اللہ علیہ، یوں دینی معلومات کے لیے گوگل سے رجوع کرنے والوں کو چھٹے امام کی جانب استعارۃ منسوب کرتا ہوں۔ غیر مقلد مسلمان عرف عام میں اہلحدیث کہے جاتے ہیں۔ اہلحدیث بس اجتہاد کے قائل نہیں ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں